کچھ دیر میں میت ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔فائل فوٹو
کچھ دیر میں میت ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔فائل فوٹو

عامرلیاقت کی میت کا پوسٹمارٹم نہیں کیا جائے گا

امر لیاقت کی میت کے پوسٹمارٹم سے متعلق پولیس اور ورثا کے مذاکرات طے پا گئے ،عامرلیاقت کی میت کا پوسٹمارٹم نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ کچھ دیر میں میت ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔ انچارج چھیپا کو بریگیڈ تھانے کی جانب سے تحریری ہدایات جاری کردی گئیں جن کے مطابق عامر لیاقت کی میت بغیر پوسٹمارٹم کے ورثاء کے حوالے  کرنے کا کہا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عامر لیاقت کی میت ان کے بیٹے احمد کے حوالے کی جائے گی۔

 عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ کے وقت سے متعلق ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے بتا دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کی نمازِ جنازہ آج عصر کے بعد 5:30 بجے ادا کی جائے گی۔

 خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی میت کے حوالےسے  پہلے پولیس نے کہا تھا کہ  میت ورثا کے حوالے نہیں کی جائے گی ،