سبطین خان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی بن گئے
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
June 13, 2022 · |
چوہدری شجاعت حسین کا پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے کچھ لینا دینا نہیں۔فائل فوٹو
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رکن سبطین خان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی بن گئے جن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈرکے لیے راجا بشاورت اور میاں محمود الرشید کے نام دیے تھے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر بناتے ہوئے اسمبلی سیکریٹریٹ کو آگاہ کردیا۔