لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویزکی منظوری دی گئی ، کابینہ نے گریڈایک سے گریڈ 19 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافےکی منظوری دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ نےضمنی بجٹ 22-2021 کی بھی منظوری دیدی، 15 فیصداضافی تنخواہ کیساتھ 15 فیصدڈسپیرٹی الاؤنس دیاجائےگا، ڈسپیرٹی الاؤنس مخصوص سرکاری محکموں کےملازمین کوملےگا۔
اجلاس میں نئے مالی سال کے مالیاتی بل اور مالی سال 22-2021 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی ، کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 23-2022 کی منظوری بھی دی گئی ۔
کابینہ کے اجلاس میں صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں میں اضافے کی منظوری دے دی، 15 فیصد سپیشل الاونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔