اسلام آباد :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت چین سے امداد ملنے کا شور ڈال رہی ہے لیکن چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ورنہ حکومت کو ایک ڈالر دینے کو بھی کوئی تیار نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے، لاہور اورفیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دھڑم کرکے گر جائے گی کیونکہ حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بیساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں۔