ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے اورآسٹریلیا تیسرے نمبر پرہے۔فائل فوٹو
ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے اورآسٹریلیا تیسرے نمبر پرہے۔فائل فوٹو

ون ڈے رینکنگ۔پاکستان نے بھارت کو پیچھے دھکیل دیا

دبئی:پاکستان کی مہمان ٹیم ویسٹ انڈیزکوایک روزہ میچز کی سیریز میں کلین سویت کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بہتری آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 53 رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے اور گرین شرٹس 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرآگئی ہے۔ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔