مفتاح اسماعیل کا مشکور ہوں انہوں نے فاٹا سے متعلق تعاون کا یقین دلایا۔فائل فوٹو
مفتاح اسماعیل کا مشکور ہوں انہوں نے فاٹا سے متعلق تعاون کا یقین دلایا۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا بجٹ۔ ملازمین کی تنخواہ میں 16،پنشن میں15 فیصد اضافہ

پشاور:خیبرپختونخوا کا 1332 ارب کا بجٹ پیش کردیا گیا، حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اضافہ کردیا ، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلیے صوبے کا بجٹ ایک ہزار 332 ارب روپے رکھا گیا ہے، بندوبستی اضلاع کے اخراجات کا تخمینہ 1109 ارب روپے لگایا ہے جبکہ ضم اضلاع کے اخراجات 223 ارب ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  کبھی دہشتگردی کا شکار رہنے والا خیبرپختونخوا اب سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا ہے ، یہ ہے وہ ترقی کا سفر جو پی ٹی آئی کی حکومت میں خیبرپختونخوا نے طے کیا،دہشت گردی کیخلاف جنگ کی مد میں 68 ارب 60 کروڑ ملیں گے، وفاق کی ٹیکس محصولات کا تخمینہ 570 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ وفاق سے آئل اور گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے، قبائلی اضلاع کے لیے 208 ارب روپے کی گرانٹس ملنے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ نے  کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 68 ارب 60 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 85 ارب روپے وصول ہوں گے، اس کے علاوہ 93 ارب روپے کی غیرملکی امداد بھی بجٹ میں شامل ہے، دیگر محاصل کا تخمینہ 212 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کیلیے  15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بجٹ میں شامل ہے اورایڈہاک ریلیف الاؤنس ڈی آراے کے علاوہ ہے ، پولیس شہدا کا پیکیج بڑھا دیا گیا ہے، گریڈ 6 سے 16 پولیس کے شہدا  پیکیج کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 7 سے 16 تک کے اہلکاروں کے رسک الاؤنس میں ڈی آراے کے برابراضافہ کیا گیا ہے ۔