فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج  کردیا

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  پی ٹی آئی  کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج  کردیا، عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں  کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 11مئی کوریفرنس خارج کیا،الیکشن کمیشن کوہارس ٹریڈنگ اورفلورکراسنگ کیخلاف فیصلہ دیناچاہیے تھا،الیکشن کمیشن کاریفرنس خارج کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرآئینی قراردیا جائے۔

 درخواست میں کہا گی اکہ تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود عدم شواہد کی بنیاد پرریفرنسزخارج کردیے گئے ،  عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور راجا ریاض کو فریق بنایا ہے۔