لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح کردیا کہ پنجاب اسمبلی میں نہ ہی چیف سیکریٹری آئیں گے اورنہ ہی آئی جی پولیس آئے، بجٹ صوبے کے عوام کا حق ہے ، اسے دلا کر ہی رہیں گے ۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیلیے کوئی معافی نہیں ، ہم کسی شرط کی بنیاد پر بجٹ نہیں لا رہے ، بجٹ پنجاب کے عوام کا حق ہے اورہم انہیں یہ حق دلا رہی رہیں گے ، ہمارا فرض ہے پنجاب کا بجٹ لے کر آنا ۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ کہتے کہ 490 روپے والے آٹے کا تھیلا 450 روپے کا کردو، اتنے سال سے سرکاری بھرتیاں نہیں ہوئیں وہ کرو تو بجٹ اجلاس ہوگا تو ہم ان کی یہ شرطیں بخوشی تسلیم کر لیتے مگرانہوں نے اپنی ذات کی بات کی ، ہم نے عوام کے مفاد میں ان سے بات کی کوشش کی مگر واضح کر دیتے ہیں کہ کسی کی ہٹ دھرمی نہیں چلنے دیں گے ۔