لاہور:مسلم لیگ (ق )کے رہنما مونس الٰہی پرہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے کچھ دیر قبل 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے،ایف آئی اے کے مطابق شواہد ملنے کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا ،تحقیقات میں مونس الٰہی اور خاندان کے لین دین کو چیک کیا گیاہے جس کے بعد ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مونس الٰہی ناراض نہ ہوں، خاطر جمع رکھیں ، یہ انہیں عمران خان کا تحفہ ہے ۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مونس الٰہی خاطر جمع رکھیں ، ان کے خلاف تحقیقات عمران خان کے دور میں ہوئی اور اسی دور میں ان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا ۔