کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو
کراچی اور سکھر ڈویژن میں سیلابی پانی کی وجہ سے ٹریک سگنلز سسٹم اور پلوں کی میٹننس کا کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو

ٹرینوں کےکرائے میں 10 سے 15 فیصد اضافہ

لاہور:محکمہ ریلویز نے ٹرینوں کےکرائے میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ ریلویزنےکرایوں میں اضافےکا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلویز نے مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 10 فی صد اضافہ کیا ہے جبکہ کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرینوں کےکرایوں میں اضافےکا اطلاق 17 جون 2022 سے ہوگا، محکمہ ریلویز کا کہنا ہےکہ مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائےگا۔