الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔فائل فوٹو

این اے 240۔اعصاب شکن مقابلے کے بعد متحدہ کا امیدوار کامیاب

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں ایم کیو ایم کے امیدوار محمد ابوبکرنے اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 240 پر ضمنی انتخاب ہوئے، صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔

حلقہ این اے 240 کے کُل 309 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے محمد ابوبکر 10683 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پرجبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شہزادہ شہباز 10618 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح مہاجر قومی موومنٹ کے سید رفیع الدین تیسرے، پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم  چوتھے اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار شیبر احمد قائم خانی پانچویں نمبر پر رہے۔

ضمنی انتخاب کے باعث عام تعطیل نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ووٹرزکا ٹرن آؤٹ انتہائی کم نظر آیا، الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر ووٹنگ ٹرن آؤٹ 8.38 فیصد رہا۔