لندن:برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سرپیٹرک سینڈرزنے فوجیوں کو جنگی مشق کرنے اور روس کیخلاف جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے تمام رینک اور سول ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے سے واضح ہو چکا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی حفاظت کیلیے تیاررہنا چاہیے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری فوج اوراتحادیوں کواس قابل بننا ہو گا کہ وہ روس کو شکست دے سکیں ۔
جنرل سرپیٹرک نے کہا کہ "24 فروری کے بعد سے دنیا بدل چکی ہے اور اب ہمیں ایک ایسی فوج تیارکرنے کی ضرورت ہے جو اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑنے اور روس کو جنگ میں شکست دینے کے قابل ہو”۔