اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام چند روز میں بحال ہو جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، 12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر اعتراض نہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں، 12 لاکھ پر اِنکم چھوٹ برقرار رہے گی، غریب عوام کو ریلیف ملے گا اور امیروں پر ٹیکس لگے گا۔