ان کیمرہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے قومی اسمبلی ہال میں طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ان کیمرہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے قومی اسمبلی ہال میں طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجہ سلامتی کے امورزیرغورآئیں گے۔

ان کیمرہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے قومی اسمبلی ہال میں طلب کیا گیا ہے، جس میں سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

دوسری طرف قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات اور احتساب ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ ملک عمران خان کی مرضی سے نہیں چلے گا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کیلیے ایوان مختص کرنے کی تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی جس کو منظورکرلیا گیا ہے۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ اجلاس 21 اور 23 جون کو قومی اسمبلی ہال میں ہو گا، وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، جس کے وقت کا تعین جلد کر لیا جائے گا۔