این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ، 60 روزمیں نئی حلقہ بندیاں کرکےشیڈول کااعلان کریں گے۔

نئی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں  یونین کونسلزکی تعدادبڑھائےبغیرالیکشن روکنےکی درخواست پرسماعت ہوئی ۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں، پہلےنئی حلقہ بندیاں پھربلدیاتی انتخابات کاشیڈول دیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت وفاقی حکومت کوبلدیاتی انتخابات کیلئےتعاون کاحکم دے، حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹیں ڈالتی ہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ  انتخابات روکنےکی درخواستیں غیرمؤثرہوگئیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا کرتے ہیں درخواست کو نمٹا دیتے ہیں ، عدالت نے  ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواستیں منظورکرلی ۔

عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 65 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ  کچھ شکایات آئی ہیں وہ بھی دیکھ لیں ،  ووٹ ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل نہ کیا جائے۔