غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

پیٹرول پر10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا، ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق ان کارگوزپرنہیں ہوگا جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔