کھارادردھماکے کے 2 مرکزی کردار پکڑے گئے

 

کراچی:  کھارادر بم دھماکے  کےسہولت کارمزید 2 پولیس اہلکارپکڑے گئے ۔واضح رہے کہ بم دھماکے میں پہلے ایک اہلکار دلبر گرفتار ہوچکا ہے ۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے  اس کے دو ساتھیوں قیوم اور ستار کو حراست میں لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق  ملزم دلبر نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا  کہ وہ محکمہ پولیس کے ڈیپارٹمنٹ آر آر ایف میں تعینات ہے، اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جائے وقوع کی ریکی کی تھی۔گرفتار ہونے والے دونوں اہلکار دلبر کی گرفتاری کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔