نواب شاہ۔پولنگ اسٹیشن سے سامان چوری ہونے پر9پولیس اہلکارمعطل

نواب شاہ میں پولنگ اسٹیشن سے سامان چوری ہونے کے معاملے پرمقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایس پی نے ڈیوٹی پر مامور 9پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم افراد پولنگ عملے کو یرغمال بنا کرپولنگ کا سامان چھین کر فرار ہوئے تھے،مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی جس پر ایس ایس پی نواب شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی پرمامور 9پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔