پاکستان کو سعودیہ سے ادھارتیل فراہمی میں اضافے کا امکان

ریاض:پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی میں اضافے کا امکان ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب سے اب 1.2 ارب ڈالرکے بجائے 3.6 ارب ڈالرکی سہولت ملنے کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرکا پیکج دیا تھا جس میں 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی۔