منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئے شاہ زین بگٹی متحرک-حمزہ شہباز سے ملاقات

لسبیلہ : وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئے متحرک ہیں۔ اس حوالے سے  انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی،جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور اس کا استعمال روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی حوصلہ شکنی اور عوام کواسکے خطرات سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمگلنگ روکنے کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔