چیف الیکشن کمشنر نے تحفظات دور کرنے کیلئے متحدہ وفد بلا لیا

کراچی:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کو بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پرموجود تحفظات دورکرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دے دی۔چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کرکے بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر موجود تحفظات دور کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔