ملک بھر میں سفرکے دوران ماسک پہننا لازمی قراردے دیا گیا۔فائل فوٹو
ملک بھر میں سفرکے دوران ماسک پہننا لازمی قراردے دیا گیا۔فائل فوٹو

سفرکے دوران ماسک پہننا لازمی قرار

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث2 افراد انتقال کرگئے جبکہ کورونا مثبت کیسزکی شرح 2.85 فی صد پہنچ گئی جس پرملک بھر میں سفرکے دوران ماسک پہننا لازمی قراردے دیا گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 382 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 87 پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا مثبت کیسزکی مجموعی شرح 6.17 فی صد رہی، کے پی میں 1.15 فی صد، پنجاب میں 1.17 فی صد اورآزاد کشمیر میں 2.94 فی صد رہی۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 22.65 فی صد، حیدرآباد میں 0.32 فی صد، مردان میں 2.44 فی صد، اسلام آباد میں 2.31 فی صد، لاہورمیں 2.76 فی صد، پشاور میں 3 فی صد، راولپنڈی میں 1.05 فی صد، سرگودھا میں 1.64 فی صد، مظفرآباد میں 6.25 فی صد، ایبٹ آباد میں 4.17 فی صد اور نوشہرہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

دریں اثنا ملک کے کچھ شہروں میں کووڈ کے کیسزمیں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک کے اندرتمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قراردے دیا۔