سپر ٹیکس کو جواز بناکر مافیا نے ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی
کمرشل سیلنڈر کی قیمت 455روپے کے اضافے سے 9532روپے ہوگئی۔(فائل فوٹو)

عید قرباں سے پہلے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 120 روپے مہنگا

کراچی:ایل پی جی مافیا نے عید قرباں سے پہلے مہنگائی کے ستائے  عوام کو ایک اورجھٹکا دے دیا۔ مافیا مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ 10 روپے اضافےکے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 120 روپے مہنگا ہوگیا ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت بھی 455 روپے بڑھ گئی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے وزیراعظم شہباز شریف سے نوٹس لے کر ایل پی جی مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔