کراچی: شہر قائد میں 14 گھنٹے تک طویل کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ماڑی پور روڈ بلاک کردی جس کے باعث دونوں ٹریک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے ۔دوسری جانب شب ایف سی ایریا میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور کے الیکٹرک کو دفتر پر پتھراؤ اور نعرے بازی کی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے شہر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ ایندھن کی قلت سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جب کہ شہر میں صرف بجلی چوری والے علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے۔