اجلاس میں مختلف ممالک سےمتعلق ویزہ پالیسی میں تبدیلی کامعاملہ بھی زیرغورآئےگا-(فائل فوٹو)
اجلاس میں مختلف ممالک سےمتعلق ویزہ پالیسی میں تبدیلی کامعاملہ بھی زیرغورآئےگا-(فائل فوٹو)

وزیرا عظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق یہ اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔جب کہ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے جس میں قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کابینہ میں پیش ہوگی۔

جب کہ اجلاس میں مختلف ممالک سےمتعلق ویزہ پالیسی میں تبدیلی کامعاملہ بھی زیرغورآئےگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کےفیصلوں کی توثیق ہوگی ۔ کابینہ کی قانون سازکمیٹی کے 23 جون کےفیصلوں کی توثیق ایجنڈےمیں شامل ہے ۔