غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

5 سے 11 سال کے بچوں کی بھی ویکسی نیشن کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے تناظر میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایک سے دو ماہ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کی بھی ویکسی نیشن بھی شروع کردی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹراین آئی ایچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ جن بچوں کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ  ویکسین سے رہ جاتے ہیں، اس کے اب انتظامات کر لیے ہیں۔ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اس حوالے سے ہفتہ پندرہ دن میں صورتحال میں تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔ وزیراعظم نے آج خود بھی این سی او سی اجلاس کی صدارت کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں تھوڑا سا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ کورونا کے ویرینٹ اومیکرون کا بڑے شہروں میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ہمیں خوفزدہ ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں،  لیکن احتیاط لازمی کی جانی چاہیے تاکہ معمولی اضافہ بڑے سانحے میں تبدیل نہ ہوجائے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جا چکا ہے، شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اجتماعات کے دن قریب آرہے ہیں، ان دنوں میں کورونا بڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔