دریافت تیل و گیس کے حوالے سے پاکستان کے مقامی وسائل پر انحصار میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔فائل فوٹو
 دریافت تیل و گیس کے حوالے سے پاکستان کے مقامی وسائل پر انحصار میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔فائل فوٹو

حکومت نے روس سے تیل خریداری کیلیے تجاویز طلب کرلیں

اسلام آباد:روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے پراہم پیشرفت ہوگئی۔وزارت توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلیے ریفائنریز کو خط لکھ دیا اور تجاویز طلب کرلیں۔

خط میں کہا گیا کہ آئل ریفائنریز اس معاملے پر اپنی تجاویز حکومت کو بھیجیں، روس سے تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا، تیل درآمد کرنے کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا ہوں گے؟۔ کیا روس سے تیل خریدنے سے عرب ممالک کیساتھ معاہدے تو متاثر نہیں ہو نگے؟۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت روس سے سستا خریدنا چاہتی تھی لیکن موجودہ حکومت امریکا کے دباؤ کی وجہ سے روس سے کم نرخ پر تیل نہیں خرید رہی۔