پٹرول مزید 5 روپے مہنگا کرنے کی تیاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےپٹرول 5 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کردی۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو سفری ارسال کی گئی ہے جس میں پٹرول پر 4 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 13 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج کریں گے۔