اسلام آباد:ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا،جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا۔ حمزہ شہباز نے بھی کہا سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائےگی، 22جولائی تک ہاؤس مکمل ہوجائےگا پھر الیکشن ہوگا،
پرویز الہٰی نے کہا کہ جو ماحول عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے، یہی جمہوریت ہے۔22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہوگا اور کہیں نہیں ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos