اسلام آباد:وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد عید الاضحیٰ پر 5چھٹیوں کا اعلان کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق 8جولائی سے 12جولائی تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی اس دوران تمام سرکاری،نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جمعہ سے منگل تک عیدا لاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ بدھ کو معمول کے مطابق سرکاری ادارے کام کریں گے ۔