اسلام آباد: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ میری جان کو خطرہ ہے اس لئے بلٹ پروف گاڑی لینا پڑی ہے۔ قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں رمیز راجہ نے کہا میں پی سی بی سے ایک پیسہ نہیں لیتا، انہوں نے کہا مجھے بورڈ کی جانب سے دیئے جانے والے میڈیکل الاؤنس کی ضرورت نہیں جب کے تین ماہ کے دوروں کے لئے صرف ڈھائی لاکھ روپے استمعال کئے۔
چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ جب لیز پر گراؤنڈ ہمیں ملےگا تو پیسہ لگا سکیں گے، ہماری مقامی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ لیز پر گراؤنڈ دیں، گراؤنڈ ہمیں ملیں گے تو پیسہ ہم لگا سکیں گے۔
چئیرمین پی سی بی نے کا کہناتھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے 500 کروڑ کی آمدنی ہوئی جس کے تحت ہر فرنچائز کو 61 کروڑ روپے تقسیم کئے۔