کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما بابر خان غوری کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بابر غوری کے خلاف کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق بابرغوری کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ حکام کے مطابق بابر غوری کی وطن واپسی سے متعلق پولیس کو الرٹ کیا ہوا تھا۔