اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کےتمام ریکارڈ توڑ دیے،قوم امپورٹڈ حکومت کے برسراقتدارآنے کی مسلسل بھاری معاشی قیمت ادا کررہی ہے۔ہماری حکومت گرانےکے لیے این آراو لیا،
عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو موقع ملے تو اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں، یہ کشمیریوں کی قربانیوں کونظراندازکرکےبھارت سےدوستی کرلیں گے ، یہ امریکاکواڈےبھی دیں گے،اورکسی نئی امریکی جنگ میں پڑجائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں 5جولائی کو مارشل لا لگاکر ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت ختم کی گئی، امریکا ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت سے خوش نہیں تھا، امریکا خوش نہیں تھا پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی بنائے، ذوالفقارعلی بھٹو بھی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جارہےتھے، آج وہ لوگ مسلط کیے گئے ہیں جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہاگیا، نوازشریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا صرف ایک مقصد تھا کسی طرح این آر او مل جائے، ہماری حکومت میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی، ہمارے دور میں ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہورہاتھا،آج اس حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ان لوگوں نے ہماری حکومت گرانےکے لیے این آر او حاصل کیا، ہمارے دور میں آئی ٹی کے شعبے میں ریکارڈ ترقی ہوئی، ان کا نظریہ پیسہ ہے، سازش کرنے والوں کو عوام قبول نہیں کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے کوئی بھی خبر نہیں روکی جاسکتی، ان لوگوں کو موقع ملے تو اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں، یہ کشمیریوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے بھارت سے دوستی کر لیں گے، یہ امریکا کواڈےبھی دیں گے،اورکسی نئی امریکی جنگ میں پڑجائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی پاکستان میں اس طرح کا فاشزم نہیں دیکھا، لاہور لبرٹی چوک پر لوگوں پر شیلنگ کی گئی، مجھے سب پتہ ہے کس نے کیا کیا ہے، ایک ویڈیو بناکر محفوظ جگہ پر رکھی ہوئی۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے اس وقت امپورٹڈ حکومت کولایا گیا جب ہماری حکومت نے معیشت مستحکم کردی تھی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ایکسپورٹس جو مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دورحکومت میں 25 بلین ڈالرز پررک گئی تھی وہ ہماری حکومت میں 30 بلین ڈالرزسے تجاوز کرگئی تھی اورپہلی مرتبہ رواں سال 31 بلین ڈالرز تک پہنچی۔ہمارے دورمیں ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہورہاتھا۔
عمران خان نے کہا کہ یہ اس وقت میں ہوا ہے جب سازش کے ذریعے برسراقتدار آنے والی حکومت کے باعث معیشت سست رفتاری کا شکار ہوئی۔جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک پی ٹی آئی کی حکومت میں ایکسپورٹس میں 27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موجودہ حکومت میں ایکسپورٹس کی شرح میں 5.8 فیصد کمی آئی۔