مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی(فائل فوٹو)
مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی(فائل فوٹو)

بھارتی طیارہ اگلی پرواز کیلئے ‘ان فٹ قرار’ متبادل پرواز پہنچ گئی

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے انجینیئرز نے  کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کو اگلی پرواز کیلئے ’ان فٹ‘ قرار دے دیا جس کے بعد مسافروں کو لینے متبادل فلائٹ کراچی پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق جہاز میں موجود مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچا دی گئیں، بھارتی مسافر طیارہ انجن خرابی کے باعث آج صبح 09:17 بجے ایئرپورٹ پر اترا تھا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے انجینیئرز نے طیارے کا معائنہ کیا اور طیارے کو اگلی پرواز کیلئے کلیئر نہیں کیا جس کے بعد متبادل انتظام کیا گیا۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے انجینیئرز نے بھارتی طیارے کے کاکپٹ کا معائنہ کیا، بھارتی طیارے کے کیپٹن نےطیارے میں موجود فیول کا لیول چیک کرایا، بھارتی کیپٹن نے طیارے کی مرمت بھارتی انجینیئرز سے کرانے کا کہا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی طیارے کے مسافروں کو سہہ پہر کو کراچی ائیرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کردیا گیا تھا جو اب متبادل پرواز سے کراچی سے دبئی روانہ ہوں گے۔