کراچی ڈاؤن سائیڈ ٹریک بدستور پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔فائل فوٹو
کراچی ڈاؤن سائیڈ ٹریک بدستور پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں شدید بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک متاثر۔ ٹرینیں تاخیر کا شکار

ٹھٹھہ:سندھ میں شدید بارشوں کے باعث حیدرآباد سے کراچی کے درمیان کئی جگہوں پر ریلوے ٹریک اکھڑ گیا جس سے دیگر شہروں سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

 ٹھٹھہ سے نامہ نگارکے مطابق شدیدی بارش کے بعد کوہستان کی پہاڑیوں سے آنے والے طوفانی ریلے سے ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا ہے جس کی وجہ سےے اپ اور ڈائون ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت بند ہو گئی ہے ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے خراب ہونے والے اَپ ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک دو گھنٹے میں آپریشن کے لیے ریڈی ہو جائے گا۔ بارشوں کی وجہ سے مختلف سیکشنوں پرمتاثر ہونے والے ٹریک کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ٹرینوں کے مسافروں کو  ریلوے کی طرف سے کھانا فراہم کیا گیا۔