لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کا کوئی لیٹر پیش نہیں کیا۔ واضع رہے کہ حلیم عادل بدھ کی صبح لاہور کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے گرفتار کیا ہے، زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف اینٹی کرپشن کو کارروائی کا اختیار ہے۔ صوبائی حکومت کا حلیم عادل کی گرفتاری سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔