سرگودھا: دریائے جہلم میں سیر کے دوران ڈوبنے والے تین بچوں میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تیسرے بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، ریسکیو کے مطابق دو بہنیں کزن کے ساتھ دریا پر سیر کیلئے گئیں،یسری نامی بچی دریا کے کنارے گئی تو پاؤں پھسل گیا، بہن نور فاطمہ اور عون اسے بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔حکام کے مطابق تینوں بچوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں، ریسکیو آپریشن کے بعد دو بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos