فائل فوٹو
فائل فوٹو

بے روزگاری سے تنگ خاندان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

آگرہ:بھارت میں بے روزگاری سے تنگ خاندان نے خودکشی کرلی اورجائے وقوعہ سے سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ خودکشی کی۔ تینوں نے پھانسی لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ صبح چھوٹے بیٹے نے جب والدین اوربہن کی لاشوں کو کمرے میں لٹکا دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے اور وہ اپنی خالہ کو بتانے چلا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے لاشوں کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ خودکشی سے قبل لکھا گیا سوسائڈ نوٹ اب تک سامنے نہیں لایا گیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے انتہائی جذباتی انداز میں لکھا گیا ایک پرچہ ملا ہے، متوفی گزشتہ کئی دنوں سے بے روزگار تھا، تینوں نے آپ میں طے کرکے انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔