عمران ریاض کیخلاف سائبر کرائم مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔فائل فوٹو
عمران ریاض کیخلاف سائبر کرائم مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔فائل فوٹو

اینکر عمران ریاض کیس۔آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا

اٹک: اینکرپرسن عمران ریاض کواٹک میں مقدمے سے رہائی کے بعد چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا۔

اٹک کی عدالت نے اینکرپرسن عمران ریاض کو مقدمے میں رہا کردیا  تاہم رہائی کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے باہر موجود چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا۔پولیس عمران ریاض کو لے کرچکوال روانہ ہوگئی۔

 اٹک کی عدالت کے فاضل جج نے چکوال پولیس کی عمران ریاض کوحوالے کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔فاضل جج نے چکوال پولیس کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چکوال پولیس نے مروجہ قانونی طریقے کار اختیار نہیں کیا۔ عمران ریاض کو چکوال پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک نے اینکر عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر تنویر نے ریمارکس دیے کہ اینکرعمران ریاض کسی اورمقدمے میں گرفتارنہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔رات کو سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے  محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینکر عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

اٹک پولیس نے اینکر عمران ریاض کو گرفتار کرکے 3 دن کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔