نیپرا نے فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7روپے 90پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔
نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسمٹنٹ میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ، سی سی پی اے نے 7روپے 96 پیسے فی یونٹ کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے درخواست پر27 جون 2022 کو عوامی سماعت کی تھی ۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا ، مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت تین ر وپے 91 پیسے، جولائی میں زیادہ چارج ہوگا جس کا اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن پرہوگا ۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین کےسوا تمام صارفین پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین کے سوا سب پر ہوگا۔