اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سابق قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونے والی عائشہ گلالئی نے اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کے محافظوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر پاکستان فوج کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں جبکہ پاک فوج اس ملک کے خلاف ہونے سی سازشوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں اپنے سر پر کفن باندھ کر پاکستان کیلئے نکلی ہوں، میرا گھر پشاور ہے اور وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ انہوں نے مجھ پر حملہ کیا یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ مافیا ہے، میرا سوال ہے کہ جب الطاف حسین پر پابندی لگ سکتی ہے تو پی ٹی آئی پر کیوں نہیں۔
چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ حالات بہت سنجیدہ ہو رہے ہیں وہ معاملات کا نوٹس لیں، سپریم کورٹ سے کہتی ہوں ع وزیر نے اتنا بڑا جرم نہیں کیا جتنا عمران خان نے عوام کے ساتھ کیا ہے۔