ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی ماری گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہےْ۔حکومت نے جانچ پڑتال کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جبکہ اعلیٰ حکام جلد میڈیا کو سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے۔