اسلام آباد، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں 335 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔ فیصلے سے یکم جولائی سے رواں مالی سال کے دران 2 گیس کمپنیوں کو تقریبا 666 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔
مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اضافے سے 2 گیس یوٹیلیٹیز سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو رواں مالی سال کے دوران آئل اینڈ گیس ریگولیٹیر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے کی گئی گزشتہ سال کے نقصانات کے جزوی وصولی کے لینے پٹرولیم ڈویژن کی درخواست پر مقررہ 546ارب روپے سے 120 روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ نثرثانی نرخوں کو نوٹی فیکشن عیدالاضحیٰ کےفورا بعد وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد جاری کیا جائے گا جبکہ قانون کے تحت یہ 13 جولائی تک قانونی طور پر لاگو ہوننا ضروری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos