لسبیلہ : حب میں بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب میں 10 فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں سے قبل ڈیم میں پانی 322 فٹ تھا، جبکہ اس وقت ڈیم میں سطح آب 332 فٹ ہوگئی ہے۔
حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ تک ہے، سطح آب 339 فٹ ہونے کے بعد اسپیل وے سے پانی کا اخراج ہونا شروع ہو جائے گاحب اور کراچی کیلئے 2 سال سے زائد تک پانی کا ذخیرہ ہو گیا ہے، جس سے حب اور ساکران میں باغات، زراعت اور دیگر ضروریات زندگی پوری کرنے میں آسانی ہوگی جبکہ کراچی اور حب کیلئے 2 سال سے زائد تک پانی میسر ہو سکے گا۔
بارشوں سے قبل ڈیم میں پانی 322 فٹ تھا (فائل فوٹو)
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos