انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔فائل فوٹو
انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔فائل فوٹو

شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں کامیاب حج آپریشن کی مبارک باد دی اورانہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہبازشریف نے سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو عیدالاضحیٰ کی مبارک دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارک پیش کی اور سعودی عرب کے عوام کے لیے بھی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارک دی۔

وزیراعظم نے کامیاب حج آپریشن پرمبارک دیتے ہوئے حجاج کرام خاص طورپر پاکستانی حاجیوں کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی عرب کی قیادت اورحکومت کا شکریہ ادا کیا۔