کراچی: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے حجاج کرام کی وطن واپسی آج رات سے شروع ہو رہی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 732 آج رات ایک بجکر 5 منٹ پر حجاز مقدس سے 324 حجاج کو لے کر کراچی پہنچے گی۔
وفاقی وزیر برائے ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پہلی مرتبہ حجاج کرام کو بورڈنگ پاس ایئرپورٹ کے بجائے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہی دے دیے جائیں گے۔ اس طرح حجاج کرام کو بورڈنگ پاس کیلئے ایئرپورٹ پر لائن نہیں لگانا پڑے گی۔
حجاج کرام کو آسانی مہیا کرنے کیلئے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے خصوصی ہدایات دی تھیں۔ سرکاری اسکیم کے حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے نے ‘سٹی چیک ان’ نظام کے تحت بورڈنگ، ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی جاری کر دے گا۔