کرونا مزید

بھارت میں کورونا وائرس سے 38 افراد ہلاک

نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 5 فیصد سے زائد رہی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائرس سے مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد بھارت میں کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 557 ہو گئی۔

بھارت میں اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 989 ہو چکی ہے۔