پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔فائل فوٹو
پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔فائل فوٹو

معروف پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو دو سال قید

امرتسر:بھارتی پنجاب کی مقامی عدالت نے معروف پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو دو سال قید کی سزا سنا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2003 میں دلیر مہدی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ چل رہا تھا جس پرانہیں آج سزا سنائی گئی ہے۔

پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔خیال رہے کہ دلیر مہدی اوران کے بھائی شمشیر سنگھ پرالزام تھا کہ وہ لوگوں کو گلوکار بتا کر باہر بھیجتے تھے اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔