اسلام آباد: حکومت نے وزیراعظم لیپ ٹا پ اسکیم کی دوبارہ بحالی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے تحت رواں سال کے دوران ایک لاکھ طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل کا کام بھی جاری ہے۔ پی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان شزا فاطمہ نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹس اور پی ایچ ڈی طلبہ کومفت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے جبکہ فرسٹ ایئر سے فورتھ ایئر کے طلبہ میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلبہ کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اسکیم میں خصوصی افراد اور خواتین کا کوٹہ بھی ہو گا۔سرکاری یونیورسٹیو ں اورکالجوں کے ایک لاکھ نوجوانوں میں مفت لیپ ٹاپ جلد تقسیم کئے جائیں گے ، نوجوانوں کو میرٹ پر اعلیٰ معیار کے لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے ،