آنجہانی کو بھارتی طیارے کو بم دھماکے کا ملزم کہا جاتا رہا (فائل فاٹو)
آنجہانی کو بھارتی طیارے کو بم دھماکے کا ملزم کہا جاتا رہا (فائل فاٹو)

خالصتان تحریک کے کارکن ریودمن سنگھ  کینیڈا میں قتل کردیاگیا

برٹش کولمبیا: دہائیوں برس قبل بھارتی طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کے الزام میں بری ہونے والے خالصتان تحریک کے کارکن ریودمن سنگھ کو کینیڈا میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر برٹش کولمبیا میں نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر ایک دکاندار کو قتل کردیا جس کی شناخت ریودمن سنگھ  کے نام سے ہوئی ہے۔ فیس بک پر ان کے بیٹے نے لکھا کہ میرے والد جنھیں ہمیشہ بھارتی طیارے کو بم دھماکے کا ملزم کہا جاتا رہا کو آج قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا، ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد اور ایک دوسری گاڑی کی تلاش کر رہی ہے جو کہ شاید فرار ہونے کے لیے استعمال کی گئی۔

خیال رہے کہ 23 جون 1985 میں آئرلینڈ کے ساحل پر ایئر انڈیا طیارے میں بم دھماکے سے 331 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ یہ دھماکا علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے گولڈن ٹیمپل کے واقعے کے انتقام میں کیا۔